منگلورو ،20؍دسمبر (ایس او نیوز) ایم بی بی ایس کورس مکمل کرنے کے بعد شہر کے ایک ہاسپٹل میں انٹرشپ کر رہی ڈاکٹر ویشالی گائیکواڈ (25 سال) نے اپنے اپارٹمنٹ میں خود کشی کرلی ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ویشالی گائیکواڈ بیدر کے آنند نگر کی رہنے والی تھی ۔ اور ہاسپٹل میں انٹرشپ کر رہی تھی جبکہ اس کا قیام کوتار میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں تھا ۔ حالانکہ ابھی اس کے اس انتہائی اقدام کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ، مگر پولیس کو شک ہے کہ اس میں شاید پالکڈ کے رہنے والے سوکیش (24 سال) نامی ایک شخص کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ جو ویشالی کا ہم جماعت تھا اور اسی اپارٹمنٹ میں مقیم تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان عشق ومحبت کا سلسلہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے سوکیش کو پوچھ تاچھ کے لئے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ۔